ایف بی آر کا قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے والی دو شوگر ملوں کے خلاف ایف آئی آر درج

بدھ 25 مارچ 2015 23:42

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) فیڈرل بور ڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی خزانے کو پچیس کروڑ روپے کا ٹیکہ لگانے والی دو شوگر ملز کے ڈائریکٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔ حسیب وقاص اور عبداللہ شوگر ملز دو ماہ سے ٹیکس چوری کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر نمبر ایک بٹا دو ہزار پندرہ اور دو بٹا دو ہزار پندرہ کے مطابق دونوں شوگرملوں نے دسمبر دو ہزار چودہ اور جنوری دو ہزار پندرہ میں ایف بی آر کو جمع کروائی جانے والی ریٹرنز میں چینی کی قیمت مارکیٹ سے چار گنا کم ظاہر کر کے قومی خزانے کو ریونیو کی مد میں پچیس کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

ایف آئی اے کے مطابق عبد اللہ شوگر ملز نے تیرہ کروڑ اور حسیب وقاص شوگر ملز نے گیارہ کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس چوری کیا ۔ ایف بی آر حکام کے مطابق دونوں شوگر ملز مالکان کے خلاف بلا امتیاز ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :