صوبائی حکومت کا شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے ایک ایک لاکھ ،زخمیوں کیلئے 50 ہزار فی کس امدادکا اعلان

بدھ 25 مارچ 2015 23:21

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) شانگلہ، سانحہ لو سر شنگ میں جاں بحق ہو نے والوں کے لواحقین کیلئے صو بائی حکومت کی جانب سے ایک ایک لا کھ روپے امداد کا اعلان ، جبکہ حادثے میں زخمی ہو نے والے افراد کو پچاس پچا س ہزار روپے کا امداد دی جا ئیگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی کے معاوٴن خصو صی اور صو بائی وزیر صنعت و حرفت حاجی عبد المنعیم کے بھا ئی حا جی عبد المولی نے بد ھ کے روزبشام کے علا قہ لوسر شنگ کا دورہ کیا اور آسما نی بجلی گر نے کی وجہ سے جاں بحق ہو نے والے چھ افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ، انہوں نے صو بائی حکومت کی جانب سے حادثے میں جاں بحق ہو نے والے چھ افراد کے لواحقین کیلئے ایک ایک لاکھ جبکہ واقعے میں زخمی ہو نے والوں کیلئے پچاس پچاس ہزار روپے امداد کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ صو بائی حکومت حادثے میں جاں بحق ہو نے والے لو احقین کے ساتھ اس غم میں برابر کے شریک ہیں اور انہیں اس سخت وقت میں تنہا نہیں چھوڑ ا جا ئے گا اور ان کی بھر پور مدد کی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :