محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی، ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

بدھ 25 مارچ 2015 23:18

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے آخر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔بدھ کو محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں آئندہ ہفتے بھی بادل برسیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بالائی پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا میں منگل کی شب ہونے والی بارش اور تیز ہواوٴں نے دن کے وقت گرمی کی حدت کم کر دی جبکہ رات کا موسم بھی خوشگوار بنا دیا۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کے روز اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، فاٹا، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گا۔ آئند24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ سندھ، جنوبی پنجاب اور جنوبی بلوچستان کے علاقے گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔