وزیرداخلہ نے کراچی کی مختلف جیلوں میں اصل مجرموں کی جگہ عام لوگوں کو قیدکرنے کو نوٹس لے لیا،نادرا کو سندھ رینجرز اور حکومت کے ساتھ مل کر تحقیقات کرنے کا حکم

بدھ 25 مارچ 2015 23:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کراچی کی مختلف جیلوں میں اصل مجرموں کی جگہ عام لوگوں کو قیدرکھنے کا نوٹس لیتے ہوئے نادرا کو سندھ رینجرز اور حکومت کے ساتھ مل کر تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کی مختلف جیلوں میں اصل مجرموں کی جگہ دوسرے عام لوگوں کو قید کرنے کا انکشاف کیا گیا،جس پر وزیر داخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے نادرا کو سندھ رینجرز اور حکومت کے ساتھ مل کر تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔نادرا کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق چار مجرموں کے بارے میں اہم انکشاف ہوا ہے کہ انہیں اصل قیدیوں کی جگہ سزاپوری کرنے کیلئے قید کیا گیا اور ان کے کوائف جیل ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔