فیصل آباد: سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کی گرفتاری کیلئے پولیس کا چھاپہ۔

بدھ 25 مارچ 2015 22:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) پاکستان سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزدہ جناب حامد رضا کی گرفتاری کیلئے پولیس کی جانب سے ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تاہم حامد رضا گھر پر موجود نہ تھے جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

حامد رضا کیخلاف گزشتہ روز فیصل آباد میں ہنگامی آرائی اور زبردستی دکانیں بند کروانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :