پارلیمنٹ نے احتساب بل منظور نہ کیاتو عوام چوروں، ڈاکوؤں اور لیٹروں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئیں گے ، ایم کیو ایم اورالطاف حسین بے نقاب ہوچکے ، رحمان ملک کو گرفتارکیاجائے تو بے نظیر بھٹو کے قاتل بے نقاب ہوجائیں گے ،آزادرکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی اسلام آباد تک جانے والی سائیکل ریلی کے قافلے کے ہمراہ ملتان پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو

بدھ 25 مارچ 2015 22:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) آزادورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کاحصہ ہوں اگرپارلیمنٹ نے احتساب بل منظور نہ کیاتو پاکستان کی عوام چوروں، ڈاکوؤں اور لیٹروں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے گی ایم کیو ایم اورالطاف حسین بے نقاب ہوچکے ہیں اسی لئے ان کامقصد فوجی عدالت میں چلایاجائے رحمان ملک کو اگر گرفتارکیاجائے تو بے نظیر بھٹو شہید کے قاتل بے نقاب ہوجائیں گے اورباہر کے ملکوں میں پڑے اربوں ڈالرز بھی باہر سے آجائیں گے ۔

وہ بدھ کو مظفر گڑھ سے اسلام آباد تک احتساب بل کو پارلیمنٹ میں جمع کرانے کیلئے ملتان چوک گھنٹہ گھر سائیکل ریلی قافلے کے ہمراہ پہنچے پر صحافیوں سے گفتگوکر رہے تھے ۔ اس موقع پر پیپلز سرائیکی پارٹی کے چیئرمین ملک ذوالنورین بھٹہ نے کفن پوش کارکنوں نے ہمراہ ان کااستقبال کیا اورجمشید دستی سمیت دیگر شرکاء کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے جمشید دستی نے مزید کہاکہ آصف علی زرداری نے قائم علی شاہ، عزیز بلوچ اور ذوالفقار مرزا کو بٹھایا ہواہے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتاہے جب کہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے سیف الرحمن کو بٹھایا ہوا ہے سیکورٹی ادارے ایسے معاملات پربھرپور انداز میں قانونی کاروائی کریں تاکہ وطن عزیزمیں امن قائم ہو۔

(جاری ہے)

احتساب بل میں شامل نقطہ پر سوال کے جواب میں کہاکہ کرپشن کاجرم ثابت ہونے پر سزائے موت دی جائے رکن پارلیمنٹ کی عمر زیادہ سے زیادہ 60سال تک مقرر کی جائے لسانی تعصب سے بالاتر ہوکر نئے صوبوں کاقیام عمل میں لایاجائے جن لوگوں نے انگریزوں کی خدمات کے عوض جاگیریں حاصل کیں ان کی آئین میں سیاست میں کردار پر پابندی عائد کیجائے صدر اوروزیراعظم کی تنخواہیں مزدور کے برابر کی جائیں۔