امریکہ کی دہشتگردی کیخلاف نام نہاد جنگ نے پاکستان، افغانستان اور عراق میں 13لاکھ افراد کی جان لی، امریکی میڈیا کی رپورٹ

بدھ 25 مارچ 2015 22:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ نے پاکستان، افغانستان اور عراق میں 13لاکھ افراد کی جان لی۔

(جاری ہے)

بدھ کو امریکی ویب سائیٹ ڈیمو کریسی فوج کی ایک تجزیاتی رپورٹ میں کہاگیا کہ امریکی کی طرف سے شروع کی گئی دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ نے تین ممالک میں 13لاکھ افراد کی جان لی۔ جوہری جنگ سے بچاؤ کے حوالے سے عالمی ماہرین نے کہا کہ نام نہاد جنگ سے عراق، افغانستان اور پاکستان میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں، تحقیقاتی ٹیموں اور محققین کے مطابق عراق میں جنگ کے دوران 10لاکھ، افغانستان میں 2لاکھ20ہزاراور پاکستان میں 80ہزار افراد ہلاک ہوئے۔