کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے کمانڈر ملا قاسم خراسانی اور عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی اطلاع ، کالعدم تنظیم کا دونوں کمانڈروں کے مستعفی ہونے کا اعلان، کالعدم جماعت الحرار کے امیر اور نائب امیر ڈرون حملے میں زخمی ،ا ن کی جگہ اسد آفریدی تنظیم کے قائمقام امیر مقرر

بدھ 25 مارچ 2015 22:25

پشاور/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے کمانڈر ملا قاسم خراسانی اور عمر خالد خراسانی ہلاک ہوگئے ، کالعدم تنظیم نے دونوں کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تحریک طالبان کے امیر ملا قاسم خراسانی اور عمر خالد خراسانی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ کالعدم تنظیم نے دونوں کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی بلکہ کالعدم تنظیم نے امیر اور نائب امیر کے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ دوسری طرف کالعدم تحریک طالبان جماعت الحرار کے امیر اور نائب امیر افغانستان میں ایک ڈرون حملے میں زخمی ہوگئے ہیں جن کی جگہ طالبان کمانڈر اسد آفریدی کو کالعدم تنظیم کا قائمقام امیر مقرر کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :