کوئٹہ، صولت مرزا کی ویڈیوریکارڈنگ تحقیقات شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کردی گئیں ،محکمہ داخلہ بلوچستان نے تحقیقات کے احکامات چوبیس گھنٹے بعد ہی واپس لے لئے

بدھ 25 مارچ 2015 22:13

کوئٹہ، صولت مرزا کی ویڈیوریکارڈنگ تحقیقات شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2015ء) سنٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے قیدی صولت مرزا کی ویڈیوریکارڈنگ کی تحقیقات شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کردی گئیں ،محکمہ داخلہ بلوچستان نے تحقیقات کے احکامات چوبیس گھنٹے بعد ہی واپس لے لئے۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ بلوچستان نے صولت مرزا کی سنسنی خیز انکشافات سے بھرپور ویڈیو ریکارڈنگ کی تحقیقات کے حوالے سے گذشتہ منگل کے روز آئی جی جیل خانہ جات کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی ،،اس چار رکنی کمیٹی نے اس بات کا پتہ لگاناتھا کہ آیا یہ ویڈیو سنٹرل جیل مچھ میں رکارڈ کی گئی یا نہیں،،تاہم محکمہ داخلہ کی ہی جانب سے اب اس تحقیقاتی کمیٹی کے حوالے سے احکامات واپس لے لئے گئے ہیں محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق صولت مرزا کے نئے ڈیتھ وارنٹ کے اجراء کے بعد ویڈیو رکارڈنگ کی تحقیقات کی ضرورت نہیں رہی ہے۔