وزیراعلیٰ شہبازشریف کاپریس کلب کے سامنے ٹریفک میں خلل ڈالنے پر حفاظتی حراست میں لئے گئے کاشتکاروں کی فوری رہائی کا حکم

بدھ 25 مارچ 2015 22:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مارچ۔2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے لاہورپریس کلب کے سامنے ٹریفک کے نظام میں خلل ڈالنے پر حفاظتی حراست میں لئے جانے والے کاشتکاروں کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے- لاہور پولیس نے ان افراد کو پریس کلب کے باہر ٹریفک نظام میں خلل ڈالنے پر حفاظتی تحویل میں لیا تھاتاہم وزیراعلیٰ کی ہدایت پرحفاظتی تحویل میں لئے گئے افرادکو رہا کردیا گیاہے۔