اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے قیدیوں کے تبادلے میں مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز

بدھ 25 مارچ 2015 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) وزارت داخلہ کی جانب سے تھائی لینڈ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں مبینہ طور پر بے قاعدگیوں پر وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کے پانچ سینئر افسروں سے جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ کے حکم پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کے پانچ سینئر افسروں سے تفتیش شروع کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ایک ہفتے کے اندر اندر اپنی پوزیشن واضح کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :