وزیر اعظم نواز شریف کراچی میں مصروف دن گزارنے کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت‘ امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس کی صدارت ،کراچی چیمبر کا دورہ کیا

بدھ 25 مارچ 2015 20:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مارچ۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کراچی میں مصروف دن گزارنے کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے‘وزیر اعظم نے کراچی میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی‘ کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس اور کراچی چیمبر کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف دورہ کراچی کے بعد بدھ کی شام اسلام آبادواپس پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کراچی میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں نواز شریف کوپولیس آپریشن کی رپورٹ پیش کی گئی۔وزیر اعظم نے کراچی میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کی جس میں انہیں قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے دورہ کراچی کے دوران چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔