ہواوے کا اپنا غیر معمولی گیجٹ MediaPadT1 8.0 متعارف کرانے کافیصلہ

بدھ 25 مارچ 2015 20:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) عالمی سطح پرٹیلی کمیونیکیشنز سلوشنزفراہم کرنیوالی معروف کمپنی ہواوے نے پاکستان میں ٹیبلٹ کے شوقین افرادکیلئے عنقریب غیر معمولی فیچرز اور منفردفنکشنز سے لیس MediaPad متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ MediaPad T1 8.0 ، 7.9 ملی میٹرکے انتہائی پتلے ڈیزائن کے ساتھ ایک ہلکا دھاتی ٹیبلٹ ہے اوراس کواس طرح تیارکیا گیا ہے کہ صارف اس کو اپنے ساتھ رکھنے پرکسی قسم کا بوجھ محسوس نہیں کرے گا ۔

میڈیا ٹیب کا وزن محض 360 گرام ہے اور اب کسٹمر زبغیرکسی بوجھ کے اپنے ساتھ اہم دستاویزات اور حتی کہ پورا دفترگھمانے کے قابل ہو جائیں گے۔ہواوے کے مارکیٹنگ سربراہ فرازایم خان کا کہنا ہے کہ Huawei نے ہمیشہ اعلی معیارکی مصنوعات تیارکی ہیں اور MediaPad T1 8.0 ایک اورغیر معمولی گیجٹ (چھوٹا آلہ )ہے جواپنے استعمال کنندہ کا بہتر طریقے سے تمام ضروریات پوری کرے گا۔

(جاری ہے)

یہ ٹیبلٹ Qualcomm MSM8916 چپ اور 1.2 گیگاہرٹز کی رفتارکے 28 nm A53 Quad-core پروسیسر،2MP فرنٹ ،5MP کے ریئرکیمرے، انڈرائیڈ 4.4 (KitKat) آپریٹنگ سسٹم ، 4800mAh کی طویل بیٹری لائف،16GB ROM ،1GB RAM ، 32GB تک قابل توسیع انٹرنل میموری اور Huawei کے منفرد ایموشن UI 2.3 سے لیس ہے جبکہ اس کی سکرین ریزولوشن 800*1280 پکسلز ہے جوصاف وشفاف تصویراورویڈیوبنانے کی سہولت فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :