پی ڈی پی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام قومی دن کے حوالے قومی کھیل ہاکی کا نمائشی میچ بورڈ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا

بدھ 25 مارچ 2015 20:01

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) یوم پاکستان کے حوالے سے پی ڈی پی فاؤنڈیشن اور پی ڈی پی فاؤنڈیشن ہاکی اکیڈمی کے ذیر اہتمام قومی دن کے حوالے قومی کھیل ہاکی کا نمائشی میچ بورڈ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں ہاکی اکیڈمی کی دوٹیموں کے درمیان میچ ہو ا ایک ٹیم کی قیادت اشفاق انصاری نے کی جبکہ دوسری ٹیم کی قیادت محمد عاصم نے کی ، میچ کے پہلے ہاف کے 15ویں مینٹ میں پی ڈی پی فاؤنڈیشن کے اسامہ نے گول کردیا ،اس طرح پہلے ہاف میں اسکور 1-0تھا دوسرے ہاف کے 20ویں منٹ میں پی ڈی پی فاؤنڈیشن سبطین نے گول کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط کر دی اس طرح پی ڈی پی فاؤنڈیشن نے پی ڈی پی فاؤنڈیشن ہاکی اکیڈمی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکت دے کر یوم پاکستان نمائشی میچ جیت لیا، اس موقع پر پی ڈی پی فاؤنڈیشن کے صدر احمد نواز، سیکڑیٹری حسین امام قادری،ریحانہ بھٹی،سیدہ نسیمہ شاہ، اسماعیل قبرانی،فیصل باجوہ ،ڈائریکٹر پی ڈی پی فاؤنڈیشن ہاکی اکیڈمی اسرار علی چانڈیو،کوآرڈینٹر ہاکی اکیڈمی عامر کفایت، رمیز شیخ، اصغر علی اور دیگر کے علاوہ کھلاڑیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :