کوئٹہ کے نواحی کچلاک میں مقامی شائقین کی جانب سے خونخوار کتوں کی لڑائی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا،

مقابلوں میں سیاسی رہنماوں کے علاوہ ایک سیاسی جماعت کے سابق صدر نے بھی شرکت کی

بدھ 25 مارچ 2015 18:39

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) کوئٹہ کے نواحی کچلاک میں مقامی شائقین کی جانب سے خونخوار کتوں کی لڑائی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لاکھوں روپے کا جوا کھیلا گیا۔ایک سیاسی جماعت کے سابقہ صدر خونخوار کتوں کی لڑائی سے محظوظ ہوتے رہے صوبائی دارحکومت کوئٹہ سے صرف بائیس کلومیڑ دور جلوگیر کی پہاڑی علاقے میں خونخوار کتوں کے مقابلوں کے دوران لاکھوں روپے کا جوا کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

وحشیانہ اور غیر اخلاقی مقابلے کے لیئے بلوچستان کے دوررراز علاقوں سے خونخوارکتوں کو لایا گیا ہے جس میں نہ صرف علاقے کے بااثر افراد بلکہ بعض سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اس موقع پر ایک سیاسی جماعت کے سابقہ صدر بھی خونخوار کتوں کی لڑائی سے اور جوئے سے خوب محظوظ ہوتے رہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ سال بھر کتوں کو پالنے کے بعد اس موسم کتوں کی لڑائی کرائی جاتی ہے ، کئی بار شکایات کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے جلوگیر میں لاکھوں روپے کے جوئے بازی کا کوئی نوٹس نہیں لیا ، غیر انسانی سرگرمیوں اور سرعام لاکھوں روپے کے جوئے سے معاشرے میں بے راروی تیزی سے پھیل رہی ہے۔