کراچی: جوڈیشل کمیشن کا قیام دھرنا سیاست کا خاتمہ ہو گا : آصف علی زرداری

بدھ 25 مارچ 2015 18:36

کراچی: جوڈیشل کمیشن کا قیام دھرنا سیاست کا خاتمہ ہو  گا : آصف علی زرداری

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ کراچی کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ون ٹو ون ملاقات کے بعد قائم علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

قائم علی شاہ اور آصف زرداری کے درمیان بلاول ہاﺅس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سید قائم علی شاہ کی جانب سےاس دورہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام خوش آئندہ ہے۔ کمیشن کا قیام دھرنا سیاست کے خاتمے کا باعث بنے گا اور تحریک انصاف کو پارلیمنٹ میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کا بھرپورموقع بھی مل پائے گا۔