کوئٹہ ،جناح ٹاوٴ ن میں ایک شخص پر فائرنگ،تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل

بدھ 25 مارچ 2015 18:16

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) کوئٹہ کے امیر ترین علاقے جناح ٹاوٴ ن میں ایک شخص پر فائرنگ حالت نازک بتائی جاتی ہے، تفصیلات کے مطابق بد ھ کو کوئٹہ کے امیر ترین علاقے جناح ٹاوٴن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے جمعہ خان ولد عبداللہ کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے پولیس نے زخمی کو سو ل ہسپتال کوئٹہ میں داخل کردیا جہاں پر ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔