سندھ ہائیکورٹ میں 1994 اور 1989 کے ایڈہاک ایکٹ کو چیلنج کردیاگیا

بدھ 25 مارچ 2015 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ میں 1994 اور 1989 کے ایڈہاک ایکٹ کو چیلنج کردیاگیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے کہ ان دونوں مذکورہ ایکٹ کے تحت ایڈہاک ملازمین کو مستقل کیا گیا جبکہ سپریم کورٹ 2013 میں ایسے تین ایکٹ اور آرڈیننس کو کالعدم قرار دے چکی ہے، لہذا عدالت ان دونوں ایکٹ کو بھی کالعدم قرار دے، درخواست کی سماعت جسٹس منیب اختر کی عدالت میں ہوئی جہاں عدالت نے حکومت سندھ اور دیگر فریقین سے 30 مارچ تک جواب طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :