سندھ ہائی کورٹ نے آئین کے مطابق حلف اٹھانے سے متعلق دائر آئینی درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 22اپریل تک نوٹس جاری کردیا

بدھ 25 مارچ 2015 17:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے آئین کے مطابق حلف اٹھانے سے متعلق دائر آئینی درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 22اپریل تک نوٹس جاری کردیا ہے ۔کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔سماعت کے دوران درخواست گذار حاجی گل احمد نے موقف اختیار کیا کہ آئین پاکستان کے مطابق اسلامی نظریہ کونسل کے حلف میں یہ الفاظ شامل کیے گئے تھے کہ اللہ کو حاضر جان کر کہتا ہوں اور اقرار کرتا ہوں کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گا ۔

(جاری ہے)

اگر جھوٹ بولوں تو مجھ پر اللہ کی لعنت ہو ۔تاہم اس پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے اور ارکان پارلیمنٹ جو حلف اٹھارہے ہیں وہ غیر آئینی ہے ۔عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ وہ لارجر بنچ تشکیل دے تاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق حلف پر عملدرآمد کرایا جاسکے ۔انہوں نے قرآن و سنت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن و سنت کے مطابق نامزدگی فارم میں لکھا ہونا ضروری ہے کہ میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں اور اقرار کرتا ہوں لیکن نامزدگی فارم میں ایسی کوئی چیز موجود نہیں ہے ۔عدالت نے 22اپریل تک ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :