انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم ذوالفقار کو 10 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ کی سزا سنادی

بدھ 25 مارچ 2015 17:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزم ذوالفقار کو 10 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

ملزم ذوالفقار پر الزام تھا کہ 2009 میں اس نے مختلف لوگوں سے بھتہ وصول کیا اور پولیس مقابلے میں گرفتار ہوا جبکہ اس کے پاس سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ عدالت نے شواہد اور ثبوت مکمل ہونے کے بعد ملزم کو 10 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور ملزم کو کلری پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :