رینجرز ،پولیس کی بھاری نفری کا ایم کیوایم کے اراکین سندھ کے ہمراہ نائن زیرو کے اطراف سیکیورٹی کا جائزہ

بدھ 25 مارچ 2015 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) کراچی سے رکاوٹیں ہٹانے کیلئے رینجرز حرکت میں آگئی۔ نائن زیرو کے اطراف رکاوٹوں کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے ایم کیوایم کے اراکین سندھ کے ہمراہ نائن زیرو کے اطراف سیکیورٹی کا جائزہ لیا،رینجرز اور پولیس نے نائن زیرو، خورشید میموریل سیکرٹریٹ اور لال قلعہ اور دیگر گلیوں کا معائنہ کیا،خواجہ اظہار الحسن اور ڈاکٹر صغیر احمد نے رینجرز حکام کو سیکیورٹی حوالے سے آگاہ کیا،رینجرز اور پولیس اہلکاروں نے عزیزآباد کے علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا،اور سفارشات لے کر روانہ ہوگئے،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے انچارج قمر منصور کے مطابق رینجرز اور پولیس کی ایم کیوایم سے معاونت جاری ہے،آج کا دورہ باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے،رینجرز کی جانب سے ایم کیوایم کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔