کوہاٹ میں سرچ آپریشن کے دوران 32 مشتبہ افراد گرفتار،دیسی و غیر ملکی ساختہ اسلحہ برآمد

بدھ 25 مارچ 2015 17:35

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) کوہاٹ بلی ٹنگ سے ملحقہ دیہاتوں میں سرچ آپریشن کے دوران 32 مشتبہ افراد کو گرفتارکر لیا گیا ۔پولیس نے بڑی تعداد میں دیسی و غیر ملکی ساختہ اسلحہ بھی برآمد کر لیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کی چھان بین کیلئے شہر کے حساس علاقوں اور نواحی دیہاتوں میں پولیس کا مئوثر کریک ڈاؤن کامیابی سے جاری ہے جسمیں بدھ کی صبح تھانہ بلی ٹنگ سے ملحقہ علاقوں اورکزئی بانڈہ اور خیر ماتومیں پولیس نے اچانک علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے سراغ رساں اداروں کی نشاندہی پر سماج دشمن عناصر کے مختلف ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور اس دوران 32 مشتبہ افرا دکو حراست میں لے لیا گیا۔

تلاشی آپریشن میں پولیس کو ملکی و غیر ملکی ساخت کے مجموعی طور پر مختلف قسم کے 12ہتھیار اور سینکڑوں کارتوس بھی ملے ہیں۔پولیس نے آپریشن میں گرفتار مشتبہ افراد کو تحقیقات کیلئے تھانہ بلی ٹنگ منتقل کردیا جن میں سے متعدد افراد کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمات قائم کر دئیے گئے اور ان سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :