Live Updates

شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کے لواحقین کی ہر ممکن مدداور زخمی افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں،پی ٹی آئی کے رہنما عبدالمنیم خان کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت

بدھ 25 مارچ 2015 17:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالمنیم خان نے ضلعی انتظامیہ شانگلہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ شانگلہ میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات آسمانی بجلی کے گرنے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کی ہر ممکن مدد کرنے اور زخمی افراد کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے موئثر اقدامات کر یں ۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی اس سانحے پر متاثرہ خاندانوں سے دلی دکھ اور ہمدردی کا ا ظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت متاثرین کے رنج و غم میں ان کے ساتھ برابر کی شریک ہے اور اس واقعے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کو صوبائی حکومت ایک ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دے گی جبکہ ان کی بحالی کے لئے نئے گھروں کی تعمیر کا بندوبست بھی کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ گذشتہ شب ضلع شانگلہ میں تیز آندھی اور طوفان سے دوگھروں پر آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق اور 4شدید زخمی ہوگئے تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات