لنڈا بازار آتشزدگی ، غریب محنت کشوں دوسری بار اپنی تمام جمع پونجی سے محروم کر دیا گیا ،رانا طارق محمود

بدھ 25 مارچ 2015 17:22

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سابق گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود کے ترجمان رانا طارق محمود خاں نے لنڈا بازار میں آتشزدگی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ غریب محنت کشوں کو تین سالوں میں دوسری بار اپنی تمام جمع پونجی سے محروم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں غریب چھوٹے دکاندار بے روزگار ہو گئے ہیں اور ان کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے ہو چکے ہیں ٹی وی چینل اخبارات میں خبروں کی اشاعت کے باوجود وزیراعظم نوازشریف ‘ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے آتشزدگی واقعہ کے متاثرین کی مدد کیلئے کچھ نہیں کیا ہے خدا نخواستہ ایسا سانحہ لاہور میں ہوا ہوتا تو اب تک وفاقی اور پنجاب حکومت حرکت میں آچکی ہوتی اور کروڑوں روپے کی امداد کا اعلان کر دیاجاتا مگر جنوبی پنجاب کے ٹیل پر واقع صادق آباد کے سینکڑوں دکانداروں کے بیروزگار ہونے کا حکمرانوں نے کوئی نوٹس نہیں لیا جس سے حکومت کی محنت کشوں اور غریبوں سے ہمدردی کے بارے میں پروپیگنڈہ کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر لنڈا بازار کے متاثرین کی مالی امداد کیلئے دس کروڑ روپے کی رقم منظور کی جائے اور لنڈا بازار کے دکانداروں کے تحفظات کو سامنے رکھتے ہوئے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کروائی جائے مخدوم احمد محمود نے بھی متاثرین لنڈا بازار سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے متاثرہ بھائیوں کے غم اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور وہ کوشش کرینگے کہ حکمرانوں کی توجہ بھی اس سانحہ کی طرف دلا کر متاثرین کی مدد کی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :