ملک میں امن اور ترقی کی کنجی پیپلز پارٹی کے پاس ہے، دو قومی نظریہ ہماری بقاء اور بہبود کی ضمانت ہے ، پاکستان کی سلامتی سے ہی ہم سب کی سلامتی ہے،سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 25 مارچ 2015 17:20

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سابق گورنر پنجاب و صدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمودنے کہا ہے کہ ملک میں امن اور ترقی کی کنجی پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے دو قومی نظریہ ہماری بقاء اور بہبود کی ضمانت ہے پاکستان کی حفاظت کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا پاکستان کی سلامتی ہی سے ہم سب کی سلامتی ہے وہ بدھ احمد پورلمہ میں سابق نائب ناظم صفدر خان مشوری کی وفات اور بزرگ سیاستدان سید اقبال شاہ کی عیادت کے دوران اخبار نویسیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے پاکستان پیپلز پارٹی میں اختلافات کی باتیں غلط ہیں کراچی میں فوج اور رینجرز کی کاروائیاں درست ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک بھر میں کلین سوئپ کرے گی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کو آگے لیکر چلیں گے دہشت گردی کے خاتمے میں اے پی سی کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔