جنرل ہسپتال ،مریضوں کو ادویات کی فراہمی شفاف بنانے کیلئے نئی پالیسی کا اعلان
بدھ 25 مارچ 2015 17:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)جنرل ہسپتال انتظامیہ نے داخل مریضوں کو ہسپتال میں ادویات کی فراہمی کو شفاف بنانے کیلئے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق اب مریض یا اس کے لواحقین کو ادویات کیلئے سٹور پر نہیں جانا پڑے گا بلکہ ہسپتال کا عملہ مریضوں کو مطلوبہ ادویات خود ان کے بیڈ پر مہیا کرے گا۔ یہ فیصلہ پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر انجم حبیب وہرہ کی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔
نئی طے شدہ پالیسی کے مطابق ہسپتال میں داخل مریضوں کو درکار ادویات کا اندراج متعلقہ وارڈ کی انچارج ہیڈ نرس انڈنٹ بک میں کرے گی جس کی تصدیق سینئر رجسٹرار کرے گا۔ مطلوبہ ادویات کی دستیابی کے بارے میں سٹور کیپر کی رپورٹ پر فارماسسٹ یا انتظامی ڈاکٹر کی تصدیقی دستخط لازما ہوں گے۔(جاری ہے)
جس کے بعد متعلقہ ہیڈ نرس وہ ادویات خود وصول کر کے مریض کو بستر پر پہنچائے گی۔
جبکہ سٹور کیپر کو جاری کی جانے والی ادویات کا مکمل ریکارڈ رکھنا ضروری ہوگا۔نئی پالیسی کے مطابق ہسپتال سے جاری ہونے والی کوئی دوائی مریض یا اس کے لواحقین کے حوالے نہیں کی جائے گی بلکہ ہسپتال کا سٹاف یہ کام خود انجام دے گا۔ استعمال سے بچ جانے والی ادویات مکمل سٹور کو واپس کردی جائیں گی۔شفٹ ختم ہونے پر جاری شدہ ادویات کا ریکارڈ اگلی شفٹ کی انچارج نرس کے حوالے کیا جائے گا جس کی تصدیق اے ایم ایس سے بھی کروائی جائے گی۔ پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے اجلاس کو بتایا کہ ادویات کی فراہمی کا نظام مزید شفاف بنانے کیلئے استعمال شدہ ادویات کی خالی پیکنگ اور پتے لازمی طور پر ڈیوٹی پر موجود فارماسسٹ کو جمع کروانے ہوں گے تاکہ وہ ان ادویات کے استعمال کا ریکارڈ چیک کرسکے۔ادویات کی یہ خالی پیکنگ ریکارڈ میں لائے بغیر تلف نہیں کی جاسکیں گی۔ پرنسپل نے اجلاس میں واضح کہا کہ اگر اچانک معانئے کے دوران ہسپتال کے کسی شعبے سے بغیر ریکارڈ سرکاری ادویات برآمد ہوئی تو اس کے خلاف فوری تادیبی ایکشن لیا جائے گا۔ڈی ایم ایس اور ڈیوٹی فارماسسٹ مذکورہ پالیسی پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے۔ ادویات کے ریکارڈ کی عدم موجودگی یا ہیراپھیری پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.