ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زیر اہتمام نجی نیوز چینل کے خلاف میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

بدھ 25 مارچ 2015 17:15

میرپورخاص ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زیر اہتمام نجی نیوز چینل کے خلاف میرپورخاص پریس کلب کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے زونل انچارج مجیب الحق ،جوائنٹ زونل انچارج شہباز احمد خان و اراکین زونل کمیٹی،تمام سیکٹرز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر ظفر کمالی ،لیبر ڈویژن، میڈیکل ایڈ کمیٹی، لیگل ایڈ کمیٹی اور شعبہ خواتین سمیت دیگر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر متعصب اینکر ز نامنظور، زرد صحافت نامنظور ، آزادی اظہار یا شتر بے مہار، میڈیا رہو عدالت نہ بنو اور درباری صحافت نامنظور کے نعرے اور مطالبات جلی حروف میں تحریر تھے۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے پرجوش انداز میں نجی نیوز چینل کے اینکر پرسنزاور چینل انتظامیہ کے متعصبانہ طرز عمل اور زرد صحافت کے خلاف جبکہ ایم کیو ایم اور قائد تحریک الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

متعلقہ عنوان :