صولت مرزا کے وڈیو بیان کی ریکارڈنگ کی تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا

بدھ 25 مارچ 2015 17:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) صولت مرزا کے وڈیو بیان کی ریکارڈنگ کی تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق محکمہ داخلہ بلوچستان نے صولت مرزا کے ویڈیو بیان کی ریکارڈنگ کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس کے سربراہ آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان بشیر احمد بنگلزئی ‘ دیگر 3 ارکان میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات، ڈپٹی سیکرٹری داخلہ اور سپرنٹنڈنٹ مچھ جیل تھے۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا دائرہ کار یہ پتہ لگانا تھا کہ صولت مرزا کی ریکارڈنگ مچھ جیل میں ہوئی یا نہیں، تاہم اب یہ کمیٹی تحلیل کردی گئی واضح رہے کہ صولت مرزا کا وڈیو بیان ان کی پھانسی سے صرف 6 گھنٹے قبل سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے ایم کیو ایم کی قیادت پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔