اڑسس ٹریکٹر ریفرنس اور اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیلیں یکجا کر دی گئیں

بدھ 25 مارچ 2015 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) اڑسس ٹریکٹر ریفرنس اور اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کے خلاف اپیلیں یکجا کر دی گئیں ۔ اڑسس ٹریکٹر ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر چوہدری اعجاز نے عدالت کے ججز جسٹس نورالحق قریشی اور جسٹس شوکت صدیقی کے روبرو پیش ہوکر استدعا کی کہ سابق صدر کی اڑسس ٹریکٹر ریفرنس کے ساتھ ساتھ اے آر وائی گولڈ ریفرنس میں بھی بریت کے خلاف اپیل دائر ہے ۔ لہذا دونوں اپیلوں کو یکجا کردیا جائے ۔ دونوں مقدمات ایک ہی نوعیت کے ہیں ، عدالت نے دونوں اپیلوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔