پیٹرول اور گیس میں بھی بجلی کی طرح چوری ہوتی ہے ،جام کمال
بدھ 25 مارچ 2015 16:47
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال نے بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ پیٹرول اور گیس میں بھی بجلی کی طرح چوری ہوتی ہے پیٹرولیم مصنوعات میں 70 فیصد حکومت کا شیئر ہوتا ہے ۔ گوادر ، ایران 80 کلو میٹر ملانے والا پائپ لائن کا حصہ ایران پر بین الاقوامی پابندیاں اٹھائے جانے پر مکمل ہو گا ۔
ایم کیو ایم کے رکن رشید گوڈیل نے سوال کیا کہ ایل ایم جی کی قیمت کیا متعین کی ہے جس پر وزیر مملکت نے کہا کہ ایل ایم جی کی قیمت کا تعین بعد میں کیا جائے گا نئے سی این جی پیمپس کو لائسنس جاری کرنے کا معاملہ اوگرا کا ہے ۔ وزارت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں تاہم نئے سی این جی فراہمی کا لائسنس کی فیس 25000 ہے جبکہ اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ اوگرا وفاقی حکومت کی جانب سے سی این جی سٹیشنوں کے قیام پر پابندی کی وجہ سے ملک بھر میں انہیں نئے لائسنس جاری نہیں کر رہا ہے گیس کی قیمت مختلف وقت میں مختلف پالیسیوں کی وجہ سے مختلف ہوتی ہے گیس کی قیمت 4 ڈالر سے بڑھ کر 9 ڈالر ہو گئی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.