ممبران کے ساتھ کوئی بدتمیزی ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں،خواجہ آصف

بدھ 25 مارچ 2015 16:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ممبران کے ساتھ کوئی بدتمیزی ہوئی ہے تو معذرت خواہ ہوں اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن کے نکتہ اعتراض کے جواب میں انہو نے کہا کہ میں اس واقعہ کی تحقیقات کراؤں گا ہم ارکان پارلیمنٹ کی عزت کا خیال رکھتے ہیں عام شہری کی بھی آمد و رفت روکی نہیں جا سکتی اس واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ ایوان میں دوں گا اس سے قبل ایم کیو ایم کے ایم این اے اقبال احمد خان نے پوائنٹ آف آرڈر پر کہا کہ ایئرپورٹ پر ارکان پارلیمنٹ کی تلاشی ایجنسیوں کے لوگ لینے سے ہماری تذلیل ہوتی ہے اور ہمیں انتظار کرایا جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کے سامنے ہماری تذلیل ہوتی ہے یہ پریکٹس کراچی ایئرپورٹ پر ہوتی ہے ۔