کراچی، میٹرک کے امتحانی فارم 26مارچ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں، حور مظہر

بدھ 25 مارچ 2015 16:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سیکریٹری مسز حور مظہر کے اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحان برائے سال 2015جو 7 اپریل سے شروع ہورہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں میٹرک(صرف کلاس دہم) سائنس و جنرل گروپ کے ریگولر و پرائیویٹ کے ایسے امیدوار جنہوں نے ابھی تک امتحانی فارم جمع نہیں کرائے ہیں اُنکے لئے ایک خصوصی آخری موقع فراہم کی گیا ہے کہ وہ 26مارچ 2015 کو اپنا امتحانی فارم جمع کرالیں۔ لہذا تما م اسکولوں کے سربراہان اور پرائیویٹ امیدواروں کو چاہیے کہ وہ دی گئی تاریخ میں اپنے امتحانی فارم جمع کرالیں۔

متعلقہ عنوان :