وفاقی اردو یونیورسٹی کے کلیہ مطالعات مذاہب کی علیحدہ ویب سائٹ تیار کی جائے گی ،ڈاکٹرعبدالرشید

بدھ 25 مارچ 2015 16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)وفاقی اردو یونیورسٹی کے کلیہ مطالعات مذاہب کی علیحدہ ویب سائٹ تیار کی جائے گی ۔جس میں کلیے کے تمام شعبہ جات اور پروگرامز کی تفصیلات درج ہوگی۔ اس بات کا اظہاررئیس کلیہ ڈاکٹر عبدالرشید نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے ویب سائٹ کی تیاری کی ذمہ داری ڈاکٹر محمد افتخار کو سونپی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممبران شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کے مشکور ہیں کہ وہ تمام شعبہ جات کی بہتر کارکردگی کیلئے ہدایات و رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپریل میں فیکلٹی کے تحت قومی سیرت کانفرنس ہوگی جس میں ملک بھر کے اسکالرز اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے۔ڈاکٹر عبدالرشید نے مزید کہا کہ پی ایچ ڈی کے تمام بیجز کے کورسز ورک کا آغاز19مارچ سے کردیا گیا ہے جس کی نگرانی کے فرائض صدر شعبہ اسلامیات ڈاکٹر حافظ ثانی انجام دینگے۔

اس کے علاوہ انسانی حقوق کے حوالے سے سیمینار کااہتمام شعبہ اسلامیات کی جانب سے کیا جائیگا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کریں گے ۔کلیہ کے تحت شائع ہونیوالے تحقیقی مجلے میں شامل مضامین کی ترتیب و نگرانی ڈاکٹر انوار اللہ کریں گے۔