یونیورسل تھنکرز فورم کے سیکرٹری ڈاکٹرصلاح الدین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب،عہدے سے برطرف

بدھ 25 مارچ 2015 16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)یونیورسل تھنکرز فورم کا ہنگامی اجلاس فورم کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ڈی سلیمان کی سربراہی میں منعقد ہوا ، جس میں فورم کے جنرل سیکریٹری پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین ثانی الازہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی، تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے بعد انہیں جنرل سیکریٹری کے عہدے سے برطرف کردیا گیا اور فورم کے اراکین نے اسلامیہ کالج کے پروفیسر ، ڈاکٹر ثناء اللہ محمود کو جنرل سیکریٹری کے عہدے پر منتخب کرلیا۔