سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اور گرافک ڈزائننگ میں سہ ماہی شارٹ کورسز میں داخلے کی تاریخ میں توسیع

بدھ 25 مارچ 2015 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے میڈیا ٹریننگ سینٹر کے تحت پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اور گرافک ڈزائننگ میں سہ ماہی شارٹ کورسز میں داخلہ کی تاریخ میں یکم اپریل تک توسیع کی گئی ہے، جبکہ کلاسز چھہ اپریل سے شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

کورسز میں ٹیلی وژن پروگرام، نیوز اینکرنگ، ٹیلی وژن کیلئے رپورٹنگ، خبریں لکھنا اور ان کی ایڈیٹنگ ، پیشکش اور پراڈکشن کے ساتھ ٹیلی وژن کئمیرے کا استعمال، وڈیو ایڈیٹنگ، ایف ایم ریڈیو کیلئے پروگرامنگ اور ٹرانسمیشن کے آپریشنس، اور پرنٹ میڈیا کیلئے رپورٹنگ،خبریں لکھنا اور ان کی ایڈیٹنگ او ر پیشکش سکھائی جائے گی۔

اس کے ساتھ گرافک ڈزائننگ کا بھی کورس کرایا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں پہلے ہی سے ایف ایم ریڈیو بنام ”تعلیم کی آواز“ (فریکئنسی۔ 96.6) کی نشریات شروع ہے ، جبکہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں ایک جدید ٹی وی اسٹوڈیو بھی قائم کیا گیا ہے۔ مذکورہ کورسز اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی کرائے جائیں گے۔ داخلا فارم سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ایڈمیشن برانچ سے یا ویب سائٹwww.smiu.edu.pk. سے بھی ڈاؤں لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔ شارٹ کورسز میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا سے منسلک لوگ بھی داخلا حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :