ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی زیر صدارت اجلاس ، ماسٹر پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے
بدھ 25 مارچ 2015 16:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور چیف ایگزیکٹو ماسٹر پلان منظور قادر کی زیر صدارت ایک اجلاس میں کراچی کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں کے ماسٹر پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ کراچی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں سینئر ڈائریکٹر ماسٹر پلان کراچی سمیت حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور میر پور خاص کے ڈائریکٹر آف بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلان شریک ہوئے ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں صوبہ سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کی ترقی کے لئے ماسٹر پلان 2020-2000کو اپ ڈیٹ کرکے 2030ء کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس ضمن میں اہم اُمور اور آئندہ کے اقدامات کے سلسلے میں فیصلے کئے گئے ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ماسٹر پلان 2020ء کے تجرباتی و مشاہداتی جائزے کے بعد صوبہ سندھ کے اہم شہروں جن میں بالترتیب حیدرآباد ریجن کے پانچ شہر ، لاڑکانہ ریجن کے تین ، میر پور خاص ریجن کے دو اور سکھر ریجن کے دو شہر کے ماسٹر پلان 2020کو اپ ڈیٹ کرکے 2030کی ضرورت کو محسوس کیا گیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.