قومی احتساب بیورو کراچی نے لاکھوں روپے کی خورد برد میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 25 مارچ 2015 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) قومی احتساب بیورو (نیب)کراچی نے لاکھوں روپے کی خورد برد میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب ترجمان کے مطابق قومی احتساب بیورو کراچی نے ایک کارروائی کے دوران ملزم اقرار بیگ کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

نیب ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم مرزا اقرار بیگ سابق انچارج پوسٹ آفس ، نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لمیٹڈ (این ایف ایم ایل)تھا جو کہ 12لاکھ 23ہزار 650روپے مالیت کے یوریا کے 1لاکھ 22ہزار365بیگ کی خورد برد میں ملوث تھا جبکہ وہ رشوت خوری میں بھی ملوث ہے ۔نیب ترجمان کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :