بعض سیاسی گدھ کراچی میں مردارنوچنے کیلئے پروازبلند کر رہے ہیں،سید فیصل سبزواری

بدھ 25 مارچ 2015 16:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) ایم کیو ایم کے رہنما سید فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ بعض سیاسی گدھ کراچی میں مردارنوچنے کے لئے پروازبلند کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی متحدہ کے خاتمے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔وہ بدھ کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔سید فیصل سبزواری نے کہا کہ خواہش ہے کہ پاکستان میں امیروں اورغریبوں کے لئے ایک ہی قانون ہو لیکن افسوس کی بات ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں ایک جماعت اور اس کے قائد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ امن پسنداورجمہوری جماعت ہے، خودکش حملوں کو روکنے کے لئے نائن زیرو کے اطراف بیریئرز لگائے گئے لیکن ٹی وی اور سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری کردارکشی کی جارہی ہے، آزادی صحافت میں ذاتی ایجنڈا نہ لایاجائے۔

(جاری ہے)

فیصل سبزواری نے کہا کہ بعض سیاسی گدھ کراچی میں مردارنوچنے کے لئے پروازبلند کر رہے ہیں۔ آئین کے تحت ہمیں سیاسی سرگرمیوں کا حق حاصل ہے۔

اپنے حقوق کے لئے ملک بھرمیں مظاہرے کریں گے اور عوام میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں کے کردار پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ عدالتیں بتائیں کہ کیا ملک میں ایم کیوایم مخالف قانون بنادیاگیا ہے، بتایا جائے کہ نائن زیرو سے گرفتار افراد پر کون سا جرم ثابت ہوا ہے۔ این اے 246 پر ضمنی انتخابات کے حوالے سے فیصل سبزواری نے کہا کہ اس حلقے سے الطاف حسین کے منتخب نمائندے پہلے بھی جیتے ہیں اور اب بھی جیتیں گے۔

متعلقہ عنوان :