کسان کی خوشحالی کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں‘ طارق جاوید
بدھ 25 مارچ 2015 16:20
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)فلاحی ادارے میسو گرومنگ سسٹم کے چےئر مین طارق جاوید نے کہا ہے کہ کسان کو خوشحال بنائے بغیر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا خوا ب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا لہذا کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں، کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرنے سے زراعت ترقی کرے گی جس ملکی معیشت مضبوط ہوگی ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملک کو امن کا گہوارا بنانے کیلئے غربت اور بے روز گاری کا خاتمہ نہ گزیر ہے، غربت اور بے روز گاری ختم کرنے کیلئے حکومت کو زراعت کے شعبے کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی لا کر نہ صرف زراعت کے شعبے کو ترقی دی جا سکتی ہے بلکہ غذائی تحفظ کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہے ، زرعی سائنسدان زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید تحقیق استفادہ حاصل کریں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے کم و بیش آٹھ کڑور افراد زراعت کے پیشے سے وابستہ ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تک جدید ٹیکنالوجی پہنچائی جائے تا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے پاکستان کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
ڈالر 37 پیسے مہنگا،کرنسی مارکٹ نے رپورٹ جاری کر دی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوران مثبت رجحان ریکارڈ
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافہ سے دو لاکھ 52 ہزار 200 سو روپے تک بڑھ گئی
-
برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
-
پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد
-
ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.