ملک کی استحکام ،قومی ترقی ،امن و امان کی بحالی اور قانون کی بالادستی کیلئے کوشاں ہیں ، میاں جمشید الدین

بدھ 25 مارچ 2015 16:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و صدر پی ٹی آئی ضلع نوشہرہ میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی و احد سیاسی جماعت ہے جو ملک کے استحکام ، قومی خوشحالی ، امن وامان کی بحالی اور قانون کی بالادستی کیلئے کوشاں ہے ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا کے عوام نے کاروبای سیاست کو مسترد کرکے صاف و شفاف جمہوری نظام کے قیام کو فوقیت دی ہے اسلئے وہ ہر فورم پر عوام کے حقوق کیلئے بھرپور آواز اُٹھاتی رہی ہے تاکہ غریب عوام کو لمبے عرصے سے درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہو سکے اور صوبہ دن دگنی رات چگنی ترقی کرپائیں اور عوام تبدیلی کی ثمرات سے مستفید ہو جائیں ۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نوشہرہ میں پارٹی ورکروں اور عمائدین علاقہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئیندہ بلدیاتی انتخابات میں غریب عوام ، مزدور ، کسان اور طالب علم ہمارا ساتھ دینگے اور تبدیلی کے اس سفرمیں ہمارے شانہ بشانہ رہیں گے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ایزی لوڈ اور کمیشن خوری کے عادی سیاست دانوں کا جنازہ نکال دینگے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بلند وبانگ دعوے نہیں کرتی بلکہ عملی کام کرنے کی قائل ہے ۔

متعلقہ عنوان :