سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت بغیرکارروائی 24اپریل تک ملتوی

بدھ 25 مارچ 2015 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) خصوصی عدالت نے سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں قائم خصوصی عدالت میں جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کرنی تھی،سابق وزیراعظم شوکت عزیز،سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر،سابق وزیرقانون زاہد حامد کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت ہونے کے باعث خصوصی عدالت کے رجسٹرارعبدالغنی سومرونے بغیرکارروائی کے آئندہ سماعت کیلئے چوبیس اپریل دیدی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیرسماعت کیس کا فیصلہ ہونے کی صورت میں سنگین غداری کیس میں مزید کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :