سپریم کورٹ نے دوشناختی کارڈ رکھنے پر مسلم لیگ (ن) کے وزیرجیل خانہ جات پنجاب کو اسمبلی رکنیت کیلئے نااہل قرار دیدیا

بدھ 25 مارچ 2015 16:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن ٹربیونل کافیصلہ درست قراردیتے ہوئے لیگی وزیرجیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید کو نااہل قراردیدیا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 192ملتان سے کامیاب ہونیوالے چوہدری عبدالوحید پر مخالف امیدوار نے دوقومی شناختی کارڈرکھنے اور دھوکہ دہی کا الزام لگاتے ہوئے موقف اپنایاکہ تھاکہ اس جرم کی پاداش میں ناہل قراردیاجائے۔ دوشناختی کارڈ رکھنے کاالزام ثابت ہونے پر چوہدری عبدالوحیدکو الیکشن ٹربیونل نے نااہل قراردیدیاتھا جس پر لیگی وزیرنے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے فریقین دلائل سننے کے بعد الیکن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی اور الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو درست قراردیدیا۔