سپریم کورٹ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کا انتخاب چیلنج

بدھ 25 مارچ 2015 16:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کا انتخاب چیلنج کر دیا گیا، شاہد اورکزئی نے درخواست میں اٹارنی جنرل اور سیکرٹری سینیٹ اسمبلی کوفریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر اسحاق ڈار کو پریزائیڈنگ آفیسر بنانا قواعد کی خلاف ورزی ہے، عدالت ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو کالعدم قرار دے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کا انتخاب چیلنج کر دیا گیا، شاہد اورکزئی کی طرف سے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ، درخواست میں اٹارنی جنرل اور سیکرٹری سینیٹ اسمبلی کوفریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وفاقی وزیر اسحاق ڈار کو پریزائیڈنگ آفیسر بنانا قواعد کی خلاف ورزی ہے۔ وفاقی وزیر کو پریزائیڈنگ آفیسر نہیں بنایا جا سکتا، عدالت ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو کالعدم قرار دے۔

متعلقہ عنوان :