خیبر ایجنسی ، سیکیورٹی فورسز کی کاروائی میں کالعدم لشکر اسلام کا ترجمان 6ساتھیوں سمیت مارا گیا

بدھ 25 مارچ 2015 15:58

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) خیبر ایجنسی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی گاڑی پر راکٹ حملہ،حملے میں کالعدم لشکر اسلام کا ترجمان صلاح الدین ایوب اپنے 6ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے میں دہشت گردوں کی گاڑی پر راکٹ حملہ کیا، حملے میں کالعدم لشکر اسلام کے ترجمان صلاح الدین ایوبی اپنے چھ ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں طالبان کے دو اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔