ژالہ باری سے متاثرہ علاقوں کے کاشتکارو ں کے نقصانات کا جائزہ لے کر ان کا آبیانہ معاف کیا جائے، حکومت کی طرف سے آئندہ فصلوں کی کاشت کیلئے کسانوں کو کھاد اور بیج پر سبسڈی دی جائے ، قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی کو روکا نہیں جاسکتا ، اس تباہی کا شکار ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی اور خیر خواہی کا تقاضا ہے کہ ان کی بھرپورمالی مددکی جائے
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کاژالہ باری سے نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
بدھ 25 مارچ 2015 15:57
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے گزشتہ رات پنجاب کے جنوبی اضلاع اور خیبر پختونخواہ میں شدیدطوفان،بادو باراں اور ژالہ باری سے ہونے والے نقصانات خاص طور پر گندم کی تیار فصل کی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دونوں صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں کے کاشتکارو ں کے نقصانات کا جائزہ لے کر ان کا آبیانہ معاف کیا جائے اور حکومت کی طرف سے آئندہ فصلوں کی کاشت کیلئے کسانوں کو کھاد اور بیج پر سبسڈی دی جائے ۔
سراج الحق نے کسانوں اور کاشتکاروں سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی کو روکا نہیں جاسکتا مگر اس تباہی کا شکار ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی اور خیر خواہی کا تقاضا ہے کہ ان کی بھرپورمالی مددکی جائے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ طوفان باد وباراں سے پنجاب کے جنوبی اضلاع میں لاکھوں ایکٹر پر کھڑی گندم چنے اور مسور کی فصلوں کو سخت نقصان پہنچا ہے جس سے کسانوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ،ان کی سال بھر کی محنت و مشقت پر پانی پھر گیا ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر طوفان سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ان علاقوں کے کسانوں کی دلجوئی اور اشک شوئی اور انہیں مالی امداد دی جائے ۔
انہوں نے کہا کہ چاول کی فصل کی کاشت کیلئے حکومت فی ایکٹر پانچ ہزار روپے سبسڈی دے تاکہ چاول کی فصل کی کاشت متاثر نہ ہواور کسان بر وقت فصل کاشت کرسکیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے چاول کی فصل بھی شدید متاثر ہوئی تھی جس کے بعد حکومت نے اعلان کیا تھا کہ سیلاب زدہ علاقوں کے کسانوں کو فصل کا معاوضہ دیا جائے گا مگر سروے کروانے کے بعد حکومت نے چپ سادھ لی ،انہوں نے کہا کہ کسان آج تک حکومت کی راہ دیکھ رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام پر ایک اور "بجلی بم" گرانے کی تیاریاں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.