جوڈیشل کمیشن انتخابات 2013ء کو کالعدم قرار نہیں دے سکتا،دھاندلی ثابت ہو گئی تو وزیر اعظم پر اخلاقی دباؤ بڑھ جائیگا، کمیشن کی مدت120دن ہو گی،کراچی آپریشن بلاتفریق ہے، پسند و ناپسند کی بنیاد پر نہیں،ایم کیو ایم کو دیوار سے نہیں لگانا چایئے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 25 مارچ 2015 15:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن انتخابات 2013ء کو کالعدم قرار نہیں دے سکتا،دھاندلی ثابت ہو گئی تو وزیر اعظم پر اخلاقی دباؤ بڑھ جائیگا ،کمیشن کی مدت120دن ہو گی،کراچی آپریشن بلاتفریق جاری ہے پسند و ناپسند کی بنیاد پر نہیں،ایم کیو ایم کو دیوار سے نہیں لگانا چایئے ۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہاوٴس میں میڈیا سے گفتگو میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ گزشتہ روز وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات میں جوڈیشنل کمیشن پر بات چیت ہوئی۔ کمیشن 120دن کے لیے تشکیل دیا جائیگا ، اگر کمیشن کی رپورٹ میں ”ن“ لیگ دھاندلی کی ذمہ دار قرار دی جاتی ہے تو گہن کے ساتھ گہیوں بھی پس جائینگے ،صاف اور ایماندار ممبران کو بھی گھروں کو جانا ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن بلاتفریق جاری ہے ۔ جوڈیشل کمیشن نتخابات 2013ء میں دھاندلی ہوئی ہے یا نہیں وہ انتخابات کو کالعدم قرار نہیں دے سکتا تاہم یہ رپورٹ دیتا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے تو وزیراعظم پر اخلاقی دباؤ ہوگا کہ اسمبلیاں توڑ دیں ، قانونی دباؤ نہیں ، توقع ہے کہ تحریک انصاف اب اسمبلیوں میں واپس آجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن بلاتفریق جاری ہے پسند و ناپسند کی بنیاد پر نہیں ہو رہا ،ایم کیو ایم کو دیوار سے نہیں لگانا چاہیے۔

اگر ایم کیو ایم میں کوئی عسکری ونگز ہے تو انہیں اس سے لاتعلقی کا اظہار کرنا چایئے ۔کراچی آپریشن ایم کیو ایم کے مطالبے پر شروع کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم فوجی آپریشن چاہتی تھی ،خورشید شاہ نے کہا کہ لاوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی صرف کسی ایک جماعت کے خلاف ہونی چایئے بلکہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں پر یکساں پابندی ہو اور قانون پر عمل درآمد کے لیے کسی دھمکی سے خائف نہیں ہونا چایئے ۔