فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کووفاقی سطح پر منصوبہ سازی میں شامل کیا جا ئے ،تاجر برداری

بدھ 25 مارچ 2015 15:12

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) تاجر برداری نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتی اہمیت کے پیش نظرٹریڈ آف مدر کا درجہ رکھنے والے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کووفاقی سطح پر منصوبہ سازی میں شامل کیا اور مشاورتی بورڈ میں نمائندگی دی جائے بلکہ لاہور کیطرح پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کے ایئر پورٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے،فیڈرل یونیورسٹی، ایکسپو سنٹراور ہائی کورٹ بنچ قائم کرکے شہر کے لاکھوں عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا جائے انجمن تاجرا ن سٹی فیصل آ باد، ، قائدحاجی شیخ محمد بشیر، صدرخواجہ شاہد رزاق سکا ،صدر موٹر ما رکیٹ و ایگزیکٹو ممبر فیصل آباد چیمبر آف کامرس میاں محمدسعیدجنر ل سیکرٹری مرزا شفیق اور تاجر رہنماؤں نے گیس کی قیمت میں اضافہ کی سمری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ خدا را اس اضافے کی قطعی اجازت نہ دی جائے ا پنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں تجارتی توازن درست نہیں حکومت ملکی صنعت وتجارت کی حوصلہ افزائی کرے تو نہ صرف غیرملکی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے بلکہ ملک کی معیشت کو بھی مستحکم کیا جاسکتا ہے تاجر رہنماؤں نے کہا کہ قرضہ کے حصول کیلئے IMF کی نئی شرائط کی بنیاد پر بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی مجبوری سہی لیکن حکومت اس کے نتائج کو بھی سامنے رکھے کہ اسکے بعد مہنگائی کا سونامی کم آمدنی اور بے وصیلہ عوام کو خس و خاشاک کیطرح بہا کر قبرستان کی طرف دھکیل د یگا ملک بھر کے تاجر و صنعتکار میاں محمد نواز شریف کے دست و بازو بنکرموجودہ حکومت کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں لیکن اسکے لئے حکومت کوملکی حالات کے پیش نظر ملک میں بزنس فرینڈلی ماحول مہیاکرنا اور ملکی تجارت کو بڑھانے کیلئے تاجروں کو ریلیف دینا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :