قومی ترانہ جموں و کشمیر میں گایا ہے اور مقدمہ بھارت میں درج ہوا ،آسیہ اندرابی

ہرسال23 مارچ کو کشمیر میں یوم پاکستان مناتے ہیں ،پاکستانی جھنڈا لہراتے ہیں اور تقاریب کا انعقاد کیا جا تا ہے ،میرے خلاف مقدمہ سمجھ سے بالاتر ہے،پاکستان کشمیر کی آزاد کے بغیر نامکمل ہے ، حریت رہنما کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 25 مارچ 2015 15:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء) کشمیری حریت رہنما آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ کشمیری طویل عرصہ سے ظلم و ستم سہ رہے ہیں،ہر سال کشمیر میں23 مارچ کو یوم پاکستان مناتے ہیں اور تقاریب کا انعقاد کرتے ہیں بھارتی ریاست میں میرے خلاف مقدمہ درج سمجھ سے بالاتر ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز بھارت کی جانب سے 23 مارچ کو پاکستان کا قومی ترانہ اور یوم پاکستان کی تقریب منعقد کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا جس کے رد عمل میں حریت رہنما آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ ہر سال 23 مارچ کو جموں و کشمیر میں یوم پاکستان مناتے ہیں اور تقاریب کا انعقاد کیا جات اہے ، 23 مارچ اس لئے مناتے ہیں کیونکہ اس دن ایک الگاسلامی ریاست کا قیام کا مطالبہ کیا گیا تھا ،انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال 23 مارچ کو تقاریب اور پاکستان جھنڈے لہراتے ہیں اور پاکستانی قومی ترانہ بھی گاتے ہیں پتہ نہیں اس بار بھارت کو کیا تکلیف ہوئی ہے ،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ترانہ کشمیر میں گایا ہے لیکن مقدمہ بھارت میں درج ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے ،قائداعظم کی قیات میں پاکستان آزاد ہوا ہے لیکن کشمیر آزاد نہیں ہوا ہے ۔