پشاوراورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،شدت4.5 ریکارڈ کی گئی

بدھ 25 مارچ 2015 15:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء)پشاور اور گردونواح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز 12.6 منٹ پر پشاور اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ کوہ پیما کے مطابق زلزلہ کا مرکز افغانستان تاجکستان کے درمیان سرحدی علاقہ تھا جوزمین سے 32 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔زلزلے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیااور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمہ کا ورد کرتے رہے