ایف بی آر کا ٹیکسوں کی وصولی کیلئے دفاتر کو زائد وقت تک کھلا رکھنے کا اعلان

بدھ 25 مارچ 2015 15:03

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2015ء ) فیڈر ل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال دو ہزار چودہ پندرہ کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر ٹیکسوں کی صولی کیلئے ملک بھر میں قائم اپنے دفاتر کو زائد وقت تک کے لیے کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر ٹیکس، ڈیوٹیوں کی وصولی کیلئے ملک بھر میں قائم اپنے دفاتر کو زائد وقت تک کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ اٹھائیس مارچ کو معمول کی تعطیل ہونے کے باوجود ایف بی آر کے تمام دفاتر صبح نوبجے سے لیکر شام پانچ بجے تک کھلے رہیں گے تاہم اکتیس مارچ کو ایف بی آر اور اس کے تمام فیلڈ آفس صبح نو بجے سے لیکر رات نوبجے تک کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :